وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے امریکی سفیر کی ملاقات

مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ محمود خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

محمود خان نے مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون اوراشتراک کار پرامریکی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں باہمی تعاون کے سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل امریکی سفیر نے محکمہ صحت کو یو ایس ایڈ کی جانب سے 36ہیلتھ وہیکلز حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ ہیلتھ وہیکلز کی فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

cm kpk

US AMBASSADOR

Tabool ads will show in this div