کراچی:شہریوں کے شناختی کارڈز پر ڈالرزکی خریدوفروخت کاانکشاف

ٹشو پيپر کمپنی کے ملازم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

کراچی ميں شہریوں کے شناختی کارڈ پر ڈالرز کی خرید و فروخت کاانکشاف ہوا ہے۔

کورنگی کے رہائشی ٹشوپيپرکمپنی کے ملازم عبدالحنان کے نام پر 10 ہزار ڈالرز کی خريدوخت ہوئی جسے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے طلب کرلیا۔

شہری عبدالحنان کا کہنا ہے کہ ڈالرزخریدنا تو دور کبھی دیکھے بھی نہیں، میرےشناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہے۔

گزشتہ روز مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

fia

state bank of pakistan

Financial fraud

Tabool ads will show in this div