سجل علی جلد فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئینگی

تین سیزنز پر مشتمل سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا

اداکارہ سجل علی تقسیم برصغیر پر بنائی جانے والی سیریز میں ‘مادر ملت’ محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

سجل علی جلد ہی تین سینز پر مشتمل ایک سیریز میں فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئینگی، جس کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

مادر ملت کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سریز کی ہدایت دینگے ۔

ڈان امیجز کی رپورٹ کے مطابق تین سیزنز پر مشتمل سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا اور پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔

ہدایتکار دانیال افضال نے بتایا کہ پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کے بچپن اور جوانی کا کردار اداکارہ سندس فرحان ادا کریں گی جب کہ دوسرے سیزن میں سجل علی ‘مادر ملت’ کا روپ میں نظر آئینگی۔

سیریز کے آخری سیزن میں پاکستان بننے اور فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے اور اس میں سامعہ ممتاز ‘مادر ملت’ کا کردار ادا کریں گی۔

اسے ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اسے کسی ٹی وی چینل پر بھی ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

Tabool ads will show in this div