حکومت کا تاجروں پر لگایا جانے والا ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ
تاجر برادری کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر مقررہ ٹیکس نظام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاجر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مطالبے پر حکومت نے ایک سال کے لیے بجلی کے بلوں پر مقررہ ٹیکس نظام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ تاجروں پر 6 ہزارروپے سے 30 ہزار روپے تک ٹیکس کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے وزیرخزانہ کو تاجروں سے مذاکرات کی ہدایت کی تھی۔
تاجروں کے وفد نے اس سلسلے میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ملاقات میں بجلی کے بلوں پر لگائے گئے فکس ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ جیولرز اور جائیداد کی خریدوفروخت پر لگائے ٹیکسز بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Sales Tax
Electricity Bills
tax target
Abdul haq Razzaq
Aug 04, 2022 10:58pm
I want to ask now we need to pay electricity bill with fix taxes .for this month?
Khan Afsar Khan
Aug 05, 2022 12:16am
Very nice decision