جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی، لاکھوں افراد کی نقل مکانی

کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں

جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور سیلاب کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے ہر شے پانی پانی کردی، رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی گئی۔

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے دریا ابل پڑے،کئی سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے، گاڑیاں ڈوبنے سے لوگوں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے، کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا، تین افراد لاپتا ہوگئے۔

گھروں اور کاروباری مراکز میں پانی داخل ہوگیا، جاپانی میڈیا کے مطابق 5 لاکھ چالیس ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے، حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 2000 گھروں کی بجلی اور پانی منقطع ہوگیا ہے۔

Rain

japan

flood

weather

Tabool ads will show in this div