الیکشن کمیشن کو آخری موقع دے رہے ہیں، رہنما تحریک انصاف اسدعمر

الیکشن کمیشن سیاسی حریف کے طور پر کام کررہا ہے،سابق وفاقی وزیر
Aug 04, 2022

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے الیکشن کمیشن میں احتجاجی یادداشت جمع کرائی۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سیاسی حریف کے طور پر کام کررہا ہے اور صاف نظر آرہا ہے کہ سازش کی کوشش کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو آخری موقع دینے آئے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 6 سال تک کہا فارن فنڈنگ ہوئی اب کہتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ ہوئی اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کے بغیر جمہوریت چل سکتی ہے تو یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنا اتنا مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا، یہ لوگ اب جانے کی تیاری کرکے اپنا سامان پیک کرلیں ، کسی کے پاس پتھر یا ڈنڈا نہیں،کیا قیامت آگئی اگر ہم یہاں آگئے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کے استعفے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 2 اگست کو تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ حاصل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا اور پارٹی کو وضاحت کے لیے شو کاز نوٹس بھی جاری کیا۔ اس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے قانون کے تحت کارروائی کے لیے یہ کیس وفاقی حکومت کو بھی بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔

Pti protest

ASAD UMAR

Prohibited Party Funding Case

Tabool ads will show in this div