عمران خان نے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر جماعت کو بھینٹ چڑھا دیا، مریم نواز

پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے، جس نے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر جماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر جماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خود تو انشاءاللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے رقم منگوائی۔

IMRAN KHAN

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div