نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم،اب تک188 ارب روپے کی رقم جاری

تفصیلات تحریری طورپر کابینہ ڈویژن نے پیش کردیں

سینیٹ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تفصیلات تحریری طورپر کابینہ ڈویژن نے پیش کردیں۔

کابینہ ڈویژن نے جمعرات کو ایوان بالا میں تحریری جواب جمع کروایا جس میں بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اب تک 188 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ 25 ہزار 269 درخواست گزاروں کو 188 ارب روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک 1 لاکھ 20ہزار زائد درخواستیں موصول ہوئیں،57 ہزار 595 درخواستوں کیلئے 222 ارب روپے کے قرض کی منظوری دی جاچکی ہے۔

کابینہ ڈویژن کےمطابق بینکوں، ایم ایف بی ایس اور ایچ بی ایف سی کو یہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

Naya Pakistan Housing scheme

Senate of Pakistan

Tabool ads will show in this div