بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیےشاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا احسن اقدام

شاہد آفریدی نے ملک بھر سے بھیجی جانےوالی امداد کا شکریہ ادا کیا

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن میدان میں آگئی۔

سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کرتےہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی ٹیم پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ملک بھر سے بھیجی جانےوالی امداد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بلوچستان کے عوام کو ملک کا فخر قرار دیا اور امداد کی فراہمی پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Shahid Afridi

Monsoon Rain

BALOCHISTAN FLOOD

Tabool ads will show in this div