پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

آئینی دستاویز کے مطابق کابینہ کی تشکیل گورنر کی منظوری کے بغیر مکمل نہیں ہوسکے گی

پنجاب کو ایک اورآئینی بحران کا سامنا ہے، ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے گورنر بلیغ الرحمان کی منظوری کے بغیر پنجاب کابینہ کی تشکیل مکمل نہیں ہوسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے، جب کہ کابینہ کی تشکیل گورنرکی منظوری کے بغیر مکمل نہیں ہوسکے گی۔

دستاویز کے مطابق صوبائی وزراء گورنر پنجاب سےعہدے کا حلف لینے کے پابند ہوتے ہیں، اور آئین کے تحت گورنر ہی وزیراعلیٰ کی تجویز پر کابینہ کے نام فائنل کرتا ہے، اور گورنر کےعلاوہ کسی کے پاس صوبائی وزراء سے حلف لینے کا اختیار نہیں۔

Tabool ads will show in this div