وفاقی حکومت کا تاجروں پر لگایا جانے والا ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت جلد اعلان کرے گی

وفاقی حکومت نے تاجروں پر لگایا جانے والا ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی عاصم نصیر نے بتایا کہ تاجروں کے بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکس ختم کیا جائے گا۔ تاجروں پر 6 ہزارروپےسے 30 ہزارروپے تک ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

مریم نواز نےوزیرخزانہ کو تاجروں سے مذاکرات کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز نے مفتاح اسمعیل کو مطالبات منظور کرنے کا پیغام دیاتھا۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت جلد اعلان کرے گی۔

تاجروں کے وفد نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ملاقات میں بجلی کے بلوں پر لگائے گئے فکس ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔تاجروں نےجیولرز اور جائیداد کی خریدوفروخت پر لگائے ٹیکسز بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 150 یونٹس سے کم کے بل والی دکانوں کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا جبکہ ان دکانداروں سے بھی 3 ہزار روپے وصول کریںگے جو ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں۔

Sales Tax

Tabool ads will show in this div