وزیراعظم پاکستان کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی

مدینہ منورہ کی عدالت میں 6 پاکستانیوں پرحرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوگیا

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ میرے اطلاع کے مطابق مدینہ منورہ کے عدالت میں 6 پاکستانیوں پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔

علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ دو روز قبل عدالت نے 3 پاکستانیوں کو 10،10 سال جبکہ 3 کو 8،8، سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہے۔

مدینہ منورہ کی عدالت نےچھ مجرموں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء کو حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم ثابت ہونے پرسزا سنائی۔

دس سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں۔8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے بیس، بیس ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون ضبط کرنے کی سزا بھی سنائی ہے۔

ان مجرموں پروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء سے حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پرُسزا سنائی گئی۔

وفاقی وزراء وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔

چئیرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنا برا عمل تھا اور ہر مسلمان کا دل غم زدہ اور افسردہ ہوا۔

Khan Afsar Khan Aug 05, 2022 12:11am
Very nice justice
Reply
Tabool ads will show in this div