حکومت پاکستان نے بھی tiktok اکاؤنٹ بنالیا

وزیراعظم کے فوکل پرسن کی صارفین سے اکاؤنٹ فالو کرنے کی درخواست

حکومت پاکستان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

منگل کو ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے حکومت پاکستان کے نئے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک https://www.tiktok.com/@govtofpakistan1 شیئر کرتے ہوئے صارفین سے اسے فالو کرنے کی درخواست کی۔

سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں مولانا فضل الرحمٰن بھی انکے ہمراہ تھے۔

حکومت پاکستان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں جہاں وزیراعظم کو سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہیں ان کی امداد کے لیے کیے گئے مختلف اعلانات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

Govt of pakistan

TIKTOK

SOCIAL MEDIA APP

MBilal Aug 04, 2022 10:05pm
Love you ho gya Shabaz sharif saab
Reply
Tabool ads will show in this div