اعصام الحق کا ملک بھر میں ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنےکااعلان

ٹینس کی بہتری کےلیےفنڈز کے بغیراچھےطریقےسے کام نہیں کیا جاسکتا

اعصام الحق نے بتایا ہے کہ ملک میں ٹینس کی بہتری کے لیے فنڈز کے بغیر اچھے طریقے سے کام نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹینس اسٹاراعصام الحق نے بتایا کہ پاکستان میں ٹینس کی بہتری کے لیے چار،پانچ سال سے سوچ رہا ہوں اوراب پاکستان بھر میں پہلا ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا ہے، جلد پاکستان کے لیے اچھے ٹینس پلیئرڈھونڈے جائیں گے۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ کراچی، اسلام آباد اور پشاور سے ٹینس کا نیا ٹیلنٹ ڈھونڈا جائے گا اورمنتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو 1 سال کے لیے مفت ٹریننگ اور کوچنگ کرائی جائےگی، اچھا پرفارم کرنے والے کو 1 ماہ کے لیے باہر بھیجیں گے۔

اعصام الحق نے بتایا کہ اب تک 300 بچوں نے ٹینس ہنٹ پروگرام کے لیے رکنیت کرالی ہے،کوشش کریں گے کہ اعصام اور عقیل کے بعد مزید اچھے ٹینس پلیئر پاکستان کو دے سکیں تاہم اس کھیل میں بہتری کے لیے اسپانسرز درکار ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ جب تک ٹینس کے لیے فنڈز نہیں دئیے جائیں گے اچھے طریقےسے کام نہیں کیا جاسکتا۔

Tabool ads will show in this div