پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغازمیں نمایاں تیزی

100انڈیکس میں500سےزائدپوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغازمیں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 100انڈیکس میں500سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 569پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ دوپہر 1 بجے اسٹاک مارکیٹ میں دورانِ ٹریڈنگ 300 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 41370 پوائنٹس پر آگیا۔

گذشتہ ہفتے بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے اور ان فنڈز سے پاکستانی کرنسی اور بانڈز پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پچھلی جمعرات کو اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے، لیکن ابھی بھی چوکنا رہنا ہوگا۔ وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ حکومت کی ترجیح سے ڈالر کے ان فلو میں اضافہ ہوا تاہم اب غلطیاں دُہرانے کی گنجائش نہیں ہے اور مہنگائی کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے۔

PAKISTAN STOCK EXCHANGE (PSX)

Tabool ads will show in this div