اب توعمران خان کانام ای سی ایل میں جائےگا،عابدشیرعلی

صدر عارف علی بھی مستعفیٰ ہوں

ن لیگی رہنما عابد شیر علی ( Abid Sher Ali ) کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کس منہ سے بیرون ملک جائے گا، اب تو عمران خان کا نام ای سی ایل میں جائے گا۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے سابق وزیراعظم عمران خان (Imran Khan ) پر تابڑ توڑ حملے کردیئے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ اب عمران خان بھول جائے کہ کوئی بچانے آئے گا، عمران خان کو اب معافی قطعاً نہیں ملے گی، اب تو عمران خان کا نام ای سی ایل میں جائے گا۔ عمران خان کس منہ سے بیرون ملک جائیں گے۔

عابد شیر علی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے لوگوں کو چونا لگایا، انہوں نے اپنی حکومت میں من پسند لوگوں کو نوازا، عمران خان نے سیاست میں مذہب کو استعمال کیا، سابق وزیراعظم عمران خان نے باہر سے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کرنے کیلئے پیسہ لیا۔

عابد شیر علی کے مطابق ای سی پی کے فیصلے نے عمران خان کو بین الاقوامی ڈاکو ثابت کردیا ہے، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کو بھی اب مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔

Tabool ads will show in this div