حمزہ شہباز لندن روانہ

حمزہ شہباز لندن میں نواز شریف سے بھی ملاقات کرینگے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف (Hamza Shahbaz ) لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

وہ جمعرات 4 اگست کو بذریعہ نجی ائیرلائن لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔ برطانیہ میں قیام کے دوران حمزہ شہباز لندن میں خاندان کے افراد سے ملیں گے، جب کہ حمزہ شہباز کی نواز شریف (Nawaz Sharif ) سے بھی ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور ان کی جگہ پرویز الہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔

Tabool ads will show in this div