عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ایک ہفتے کے دوران خام تیل 13 ڈالر فی بیرل سستا ہوا

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہو کر 96.65 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید گرگئی ہے اور فی بیرل قیمت کم ہونے کے بعد 96 اعشاریہ 65 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، اور یہ 5 ماہ کے دوران خام تیل کی کم ترین سطح ہے۔

29 جولائی کو خام تیل کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے زائد تھی، تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خام تیل 13 ڈالر فی بیرل سستا ہوا، اور کم ہوتے ہوتے 96.65 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار رہا تو اس کا فائدہ 15 اگست یا آئندہ ماہ کے آغاز پر عوام کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم اگست کو بھی پٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں اضافہ کیا تھا۔

حکومت نے پیٹرول 3روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19پیسے مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Tabool ads will show in this div