ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک میں ڈالر ($) 222 روپے تک گرگیا تھا

ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔

گزشتہ 4 دنوں کی طرح جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی کمی کا سلسلہ جاری رہا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 71 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور امریکی ڈالر 225 روپے 9 پیسے کی سطح پر آگیا۔ دوپہر ساڑھے 12 بجے ڈالر کی قدر 222 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔ دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر2روپے65پيسےکم ہوکر226روپے15پيسےپربند ہوا۔

مزید پڑھیے: ڈالر مزید کتنا سستا ہوسکتا ہے؟

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ($) کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 221 روپے پر آگیا تاہم دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی222روپےپرٹريڈنگ کررہا تھا۔

گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 روپے 58 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 13 روپے 50 پیسے تک سستا ہوا تھا۔

روپے کی قدر میں اضافے سے متعلق ماہرین نے سماء ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور امید ہے کہ اگست کے آخر تک ڈالر 200روپے کی سطح پر آجائے گا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہے۔

گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

dollar

Dollar rates

Tabool ads will show in this div