ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 2 مزدور زخمی

واقعہ شاہرگ میں پیش آیا
<p>فائل فوٹو:</p>

فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 2 کان کن زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کوئلے کی کان میں حادثہ پیش آیا، جہاں کان میں زہریلی گیس بھرنے سے زوردار دھماکاہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کان میں کام میں مصروف دو کان کن شدید زخمی ہوگئے، جنہیں نکال کر شاہرگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کان کنوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں کام کے دوران پہلے بھی کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں، جن میں متعدد کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔

جولائی میں سندھ کے علاقے ٹھٹھہ کی ایک کوئلے کی کان میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا تھا جس کے باعث 10 مزدور وہاں پھنس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

بلوچستان

COAL MINE

Tabool ads will show in this div