نیلم منیر کا نیا ہیئر اسٹائل مداحوں کو پسند آگیا

اداکارہ نے بالوں پر سنہری رنگ کروایا ہے

معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے نئے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کردیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی سیلون میں موجود ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے بالوں پر سنہری رنگ کروایا ہے۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میرا نیا ہیئر کٹ اور رنگ اچھا معلوم ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ‘کہیں دیپ جلے’، ‘چکر’، ‘قیامت’، ‘پیار دوانگی ہے’ اور کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

neelum munir

Tabool ads will show in this div