ویمنز انڈور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شہلا رضا منیجر مقرر

ایونٹ تھائی لینڈ میں 8 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈور ایشیا ہاکی کپ کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان کردیا، سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا منیجر ہوں گی۔

ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ ایونٹ 8 سے 15 اگست تک بنکاک، تھائی لینڈ میں کھیلا جائے گا، پی ایچ ایف نے قومی ویمنز ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

پی ایچ ایف نے ویمنز انڈور ایشیاء ہاکی کپ کیلئے 10 رکنی کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں مائرہ صابر (کپتان)، دعا خان (نائب کپتان)، شازمہ نسیم (گول کیپر)، طاہرہ اسلام (گول کیپر)، حمراء لطیف، اقراء اقبال، ندا اصغر، کلثوم شہزادی، مریم حنیف اور اریبہ سرور شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیم آفیشلز میں منیجر شہلاء رضا( صوبائی وزیر)، کوچ نعیم احمد، ویمنز کوچ راحت خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر شہلا رضا سندھ اسپورٹس بورڈ کی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

shehla raza

pakistan hockey federation

INDOOR HOCKEY ASIA CUP

Tabool ads will show in this div