مردان: اغواء برائے تاوان میں ملوث 6 پولیس اہلکار معطل

اہلکاروں نے مبینہ طور پر تاجر کو تاوان کے لئے اغواء کیا تھا

ڈسٹرکٹ پولیس افسر مردان نے مبینہ طور پر اغواء برائے تاوان میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

حکام کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کو ایک مقامی تاجر کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزام میں معطل کیے گئے۔ اہلکاروں نے تاجر کی رہائی کے لئے 2 کروڑ کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈی پی او آفس سے جاری بیان کے مطابق معطل اہلکاروں نے مقامی تاجر وہاب کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا تھا۔

ترجمان کے مطابق معطل اہلکاروں میں انسپکٹر بصیر خان، ہیڈ کانسٹیبلز وسیم عباس، راج ولی، جلال اور ڈرائیور عارف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یکم اگست کو بھی پشاورکے 10 تھانوں کے 22 اہلکاروں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سمیت جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط کے الزام میں معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ بھی پشاور پولیس نے 3 اہلکاروں کو موبائل اسنیچنگ اور منشیات اسمگلنگ کی الزام میں گرفتار کیا تھا۔

khyber pakhtunkhwa

KP police

Tabool ads will show in this div