ملک میں مون سون بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جولائی کے مہینے میں مون سون بارشوں کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں رواں سال جولائی میں سب سے زیادہ بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس جولائی کے مہینے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، 61 سال بعد رواں سال جولائی میں سب سے زائد بارشوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ بارش 1961 میں ریکارڈ کی کئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ملک بھر میں معمول سے181 فیصد زائد جبکہ رواں سال بلوچستان میں معمول سے 450 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ملک بھر میں 25 جولائی سب سے زیادہ بارشوں کا دن رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں معمول سے 308 فیصد زائد، پنجاب میں 116 فیصد، گلگت بلتستان میں 32 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 30 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی میں عام طور پر اوسط درجہ حرارت 37 اعشاریہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس مناسبت سے گزشتہ ماہ درجہ حرات بھی معمول سے 2 اعشاریہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا۔

جولائی میں ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 اعشاریہ 93 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جوکہ اس ماہ معمول کا درجہ حرات 1 اعشاریہ 34 ڈگری کم تھا۔

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div