کورونا سے اموات میں اضافہ، مزيد 9 متاثرین انتقال کر گئے

گزشتہ روز کرونا کے 20 ہزار 949 ٹيسٹ کيے گئے،اين آئی ايچ
Aug 03, 2022

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات میں بھی اچانک اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر ميں اس جان لیوا مرض سے مزيد نو متاثرین انتقال کر گئے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ا806 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گذشتہ روز کرونا کے بیس ہزار نو سو انچاس ٹیسٹ کیے گئے تھے ۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کرونا کے مثبت کیسوں کی شرح تین اعشاریہ آٹھ پانچ رہی۔

corona virus

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div