کیا سارہ علی خان پاکستانی ڈیزائینر کے لئے ماڈلنگ کریں گی؟
محسن رانجھا اس سے پہلے بھی بالی وڈ سیلبریٹیز کے لئے ملبوسات ڈیزائین کیے
لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈیزائینر محسن نوید رانجھا کی لندن میں بالی اسٹار سارہ علی خان کے ہمراہ دو تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ۔ جس میں سارہ علی خان اور محسن رانجھا ایک ساتھ موجود ہیں ۔ دونوں کی ایک سیلفی بھی وائرل ہو رہی ہے
اب چھوٹے نواب کی صاحبزادی سارہ علی خان اور محسن نوید رانجھا کس پراجیکٹ میں ایک ساتھ دیکھائی دیں گے ،،، سارہ کے پاکستانی فینز کو اس پراجیکٹ کا بے صبری سے انتظار ہے ، کہ وہ محسن کے ڈیزائن کردہ ڈریس کو زیب تن کرکے کیسے لگیں گی ؟
محسن نے اس سے قبل بھی مس مارول کے لئے ہالی وڈ ایکٹریس تراوینا اسپرنگر کے لئے بھی ڈریس ڈیزائین کیا
محسن نے بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کے لئے بھی ڈریس ڈیزائین کر چکے ہیں