صادق سنجرانی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک

واٹس ایپ انتظامیہ سےای میل پررابطہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

سماء کے نمائندہ خصوصی عثمان خان نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے پرواٹس ایپ انتظامیہ سےای میل پررابطہ کیا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ نے ہیکنگ کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کا ڈیٹا مکمل محفوظ ہے اور اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال ہونے میں 7 روز لگ سکتے ہیں۔

whatsapp

Sadiq Sanjrani

Tabool ads will show in this div