چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے چیٹ ہیلپ لائن متعارف

میندارن زبان (چینی زبان) میں معلومات حاصل کرسکتےہیں

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے میں آسانی فراہم کرنے اور پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں معاونت فراہم کرنے کے لیے (WeChat) ہیلپ سروس کا آغاز کردیا ہے۔

ایس ای سی پی وی چیٹ ہیلپ لائن کا اجراء کرنے والی پہلی پبلک سیکٹرآرگنائزیشن ہے۔ اس سروس کے زریعے صارفین فوری طور پر ایس ای سی پی کے افسران سے کمپنیوں کے نام کی دستیابی اور کمپنی کی رجسٹریشن کے بارے میں میندارن زبان (چینی زبان) میں معلومات حاصل کرسکتےہیں۔

یہ قدم ڈیجیٹلائزیشن کلچرکو فروغ دینے اور صارفین کے ایس ای سی پی کے ساتھ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی اصلاحات کا تسلسل ہے۔

وی چیٹ کا استعمال پہلے سے ہی سنگاپور،ملائیشیا جیسے ممالک میں رائج ہے اور یورپ اور جنوبی امریکہ میں بھی پذیرائی حاصل کررہا ہے۔چین کے عالمی مالیاتی پاور ہاؤس بننے کے بعد، چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کو فعال کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے کیونکہ چین پاکستان کے اعلی تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

ایس ای سی پی اس سروس سے صارفین کو مکمل تعاون فراہم کرے گی اور فون کے ذریعے پیغامات، دستاویزات، تصاویر اور مالی ادائیگیوں کا تبادلہ کرنے میں بھی مدد کرےگی۔ ایس ای سی پی سہولت افسر سے براہ راست رابطہ کرنے کے لیے “03069365625” یا WeChat ID “SECPAK” پر کسی بھی وقت سروس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

investors

secp

Tabool ads will show in this div