پسوری کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا
پسوری گانا مقبولیت کی حدوں کو چھونے لگا ، گلوکار علی سیٹھی نے گانے کی کامیابی کے حوالے سے انسٹا گرام پر پوسٹ کیا
پانج ماہ کے کم ترین عرصے میں Pasoori گانے کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے ۔ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شہ گل کے گانے گئے گانے کو یوٹیوب پر تیس کڑوڑ سے زائد کلکز مل چکے ہیں ۔ اور یوں اس گانے نے ایک اہم ترین سنگ میل عبور کر لیا
اسپاٹیفائ کے عالمی چارٹ میں ‘پسوری’ تیزی سے تیسرے نمبر پر آگیا۔ اسے حال ہی میں “مس مارول” میں بھی دکھایا گیا تھا۔‘پسوری’ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بتایا کہ کیا کہ پسوری ان کا پسندیدہ پاکستانی گانا ہے۔
اس سے قبل راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کے گائے جانے والے گانے ـآفرین آفرین کو بھی تیس کڑوڑ سے زائد ویوز مل چکے ہیں