ملک بوستان نےڈالرکی قدرمزید کم ہونے کا امکان ظاہر کردیا

ایکسپورٹرز نے تقریبا 3 ارب ڈالر روک کر رکھےہیں

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کی اگلی قسط ملنے کے بعد ڈالر مزید گر سکتا ہے۔

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے سماء سےگفتگو میں بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط ملنےپرڈالر200 سےنیچےآنےکاامکان ہے۔

ملک بوستان نے بتایا کہ انٹربینک میں ڈالر228 روپے سے 232 روپے کے درمیان ٹریڈ کررہا تھا اور ڈالرسستا ہونےسےایکسپورٹرزکی طرف سےمارکیٹ میں فروخت ہورہا ہے۔

ملک بوستان نے یہ بھی بتایا کہ ایکسپورٹرز نے تقریبا 3 ارب ڈالر روک کر رکھےہیں اور دوسری وجہ یہ بھی ہےکہ امپورٹرز کی ایل سیزکھولنے کے عمل میں سست روی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایل سیز 250 کے ریٹ پر کھولنے والے بھی اب پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں اور مارکیٹ میں ڈالرکی طلب و رسد میں بہتری آنا شروع ہوچکی ہے۔

اس کےعلاوہ وزارت خزانہ حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے بات چیت جاری ہے اور جلد مالی معاونت، ڈپازٹس، موخرادائیگی پر تیل اورگیس ملنے کا امکان ہے۔

dollar

Tabool ads will show in this div