ویمنز انڈور ایشیاء ہاکی کپ کے لئے ٹیم کا اعلان

ایشیاء ہاکی کپ بنکاک میں 8 اگست تا 15 اگست تک کھیلا جائے گا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ویمنز انڈور ایشیاء ہاکی کپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

ویمنز انڈور ایشیاء ہاکی کپ بنکاک میں 8 اگست تا 15 اگست تک کھیلا جائے گا۔

پی ایچ ایف نے ویمنز انڈور ایشیاء ہاکی کپ کے لئے 10 رکنی کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

شازمہ نسیم(گول کیپر)، طاہرہ اسلام(گول کیپر)، حمراء لطیف، اقراء اقبال، مائرہ صابر(کپتان)، ندا اصغر، کلثوم شہزادی ایشیاء کپ کے لیے ٹیم میں شامل کی گئی ہیں۔

مریم حنیف، عریبہ سرور اور دعا خان(نائب کپتان) بھی ایشیاء ہاکی کپ ایونٹ میں ٹیم کا حصہ ہونگی۔

ٹیم آفیشلزمیں منیجر شہلاء رضا، کوچ نعیم احمد اور ویمنز کوچ راحت خان شامل ہیں۔

Tabool ads will show in this div