عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک حماقت ہے، فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل میں جائیں گے، رہنما پی ٹی آئی

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نام ای سی ایل (ECL) پر ڈالنا صرف ایک حماقت ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان حکومت جانے کے بعد ایک بار بھی ملک سے باہر نہیں گئے، اُن کا نام ECL پر ڈالنا صرف ایک اور حماقت ہے، تحریک انصاف اس فسطائیت کا مقابلہ جاری رکھے گی اور عوام کا حکومت منتخب کرنے کا حق ہر صورت منوایا جائے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کا فیصلہ پی ڈی ایم والوں سے ملاقات کے بعد سنایا، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے بڑے احتجاج کا اعلان کیا تھا اس لئے یہ فیصلہ عجلت میں سنایا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 2002ء کے قانون کے تحت کارروائی ہورہی تھی، اس قانون کے تحت الیکشن کمیشن کیس بھیج ہی نہیں سکتا، الیکشن کمیشن نے وزیر قانون کے کہنے پر فیصلہ سنایا، پہلے فیصلہ کچھ تھا، بعد میں ویب سائیٹ پر دوسرا ڈال دیا گیا۔

سابق وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد گزشتہ روز حکومتی اتحاد نے 12 پریس کانفرنسز کیں، پریس کانفرنس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کی ویڈیو چلائی گئی، سنی سنائی بات کی گئی، اصل میں یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں انھیں معلوم ہے کہ نہیں جیت سکتے، عمران خان پر پابندی لگانا ان کے بس کی بات نہیں، آرٹیکل 17 اور 15 واضح ہے حکومت کسی پارٹی پر پابندی نہیں لگا سکتی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں الیکشن کمیشن سندھ کے رکن کے دستخط بھی ہیں، اور اس ممبر کے خلاف تو ریفرنس بھی فائل ہوچکا ہے، ریفرنس فیصل واوڈا نے دائر کیا تھا، اس لئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین اور قانون سے ماورا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ فیصلے میں ایک الزام ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی شہریوں نے فنڈنگ دی، انہیں کیا معلوم کہ فنڈز دینے والے پاکستانی تھے یا نہیں، پہلے سارے سمندر پار پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دیا گیا، فیصلے سے سرشرم سے جھک گئے، فیصلے سے پہلے نوٹس ملتا تو وضاحت دے دیتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2012 میں جو رقم آئی وہ 2013ء کے الیکشن میں خرچ کرنا تھی، عمران اسماعیل سمیت کچھ لوگوں نے سبسڈری اکاؤنٹ کھولے، تمام 16 اکاؤنٹس ظاہر شدہ ہیں،عارف نقوی کا معاملہ بھی ایسا ہے، 2011ء اور 2012ء میں رقم کو غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا، اور الیکشن کمیشن نے بغیر بیان یا شہادت کے فراڈ قرار دے دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شوکت خانم کو 9 ارب ملے مگر نہیں معلوم کہ رقم دینے والے کون ہیں، ساری رقم قانونی طریقے سے آئی، منی لانڈرنگ کی رقم بھیجنے کے لئے ایان علی درکار ہوتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سرٹیفکیٹ اور حلف نامہ میں فرق ہے، اور ان کی تحریر میں بھی فرق ہے، شہباز شریف نے حلف نامہ دیکر نوازشریف کی باہر بھجوایا، شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، عمران خان کا سرٹیفکیٹ بھی واضح ہے کہ میرے علم کے مطابق معلومات درست ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کئی وجوہات کی بنیاد پر چیلنج کررہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ہم غیبی مدد سے چل رہے ہیں، سب جانتے ہیں یہ لوگ بیرون مماک سے پیسے لیتے ہیں، 2014ء اور 2015ء کے پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس تصدیق شدہ نہیں، نوازشریف کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کا لین دین ہوا، آپ کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے بھیجے گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی باتیں ہورہی ہیں، ای سی ایل فارغ ہوجائے گی یا پھر حکومت فارغ ہوجائے گی، عمران خان آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں، کوئی دیوارسے نہیں لگا سکتا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جلد حکومت کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیں گے، حکومت اتحادیوں کا اعتماد کھو بیٹھی یا ہم نے اعتماد لے لیا، ساری باتیں پریس کانفرنس میں نہیں بتائی جاسکتیں۔

ELECTION COMMISSION

Foreign Funding Case

Fawad chohdry

FEDERAL LAW MINISTER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div