1 ہزار 331 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری

خیبر پختونخوا پولیس کو سب سے زیادہ 850 دہشتگرد مطلوب

ایف آئی اے نے 1331 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔

ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ریڈ بک (Red Book) فہرست جاری کردی ہے، جس میں ایک ہزار 331 دہشت گردوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کو سب سے زیادہ 850 دہشت گرد مطلوب ہیں، جب کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشتگردوں کی تلاش ہے۔

فہرست کے مطابق بلوچستان پولیس کو 127 اور سندھ کو 138، اسلام آباد پولیس کو 33 جب کہ گلگت بلتستان کو 20 دہشتگردوں کی تلاش ہے۔ ایف آئی اے کو خود 45 دہشتگرد مطلوب ہیں۔

ریڈ بک کے مطابق مطلوب دہشتگردوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر مولانا سردار حیات کے سر قیمت 80 لاکھ مقرر کی گئی ہے، دہشتگرد نورزیب خان کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔

دہشت گرد انعام اللہ اور نعمت اللہ کے سر کی قیمت بھی 40، 40 لاکھ روپے، ضیاء اللہ خان اور محمد سعید کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ریڈ بک میں شامل دہشتگردوں قیصر خان اور ثاقب رحمان کے سر کی قیمت بھی 30، 30 لاکھ روپے جب کہ ٹی ٹی پی ٹارگٹ کلر یاسر کے سر کی قمیت بھی 30 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

Terrorist

fia

Tabool ads will show in this div