گلوکار شہزاد رائے کا انوکھا سوال
گلوکار شہزاد رائے آج کل شمالی علاقہ جات کی سیر کر رہے ہیں ، اسی دوران انٹرنیٹ کے سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے گلوکار کچھ پریشان ہو گئے ۔
اگر آپ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کو جائیں تو وہاں کہیں انٹرنیٹ کے سگنلز موجود ہوتے ہیں اور کہیں نہیں ۔ بس اسی پریشانی کا شکار پاکستانی اداکار شہزاد رائے بھی ہوگئے ۔ گلوکار چونکہ آجکل خود جنت نظیر وادی ناران کاغان کی سیر کر رہے ہیں ایسے میں انٹرنیٹ کے سگنلز نہ ہونے سے کچھ پریشان ہوئے تو اپنے مداحوں سے منفرد سوال پوچھ لیا
انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی جانے والی شہزاد رائے کی ویڈیو کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں
ایک صارف نے لکھا کہ وائی فائی کے لئے جنت نہیں چھوڑوں گی
ایک نے لکھا کہ جنت میں اگر آپ اپنے پسندیدہ انسان کے ساتھ ہو ،تو وائی فائی کی کوئی ضرورت ہی نہیں