حکومت کا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے’‘انستھیزیا’ درآمد کرنے کا فیصلہ

بھارت سے بذریعہ جہاز ’’انستھیزیا گیس‘ پاکستان لائی جائے گی، ذرائع

پنجاب بھر میں بے ہوش کرنے والی دوائی کی شدید قلت کے بعد وفاق نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے انستھیزیا درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسپتالوں میں بیہوش کرنے والی دوائی کی شدید قلت ہوگئی ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے ‘‘انستھیزیا’’ درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایک سے دو روز میں بھارت سے ‘’ انستھیزیا گیس’ درآمد کی اجازت دے گی، اور بھارت سے بذریعہ جہاز انستھیزیا پاکستان لائی جائے گی، اور اس حوالے سے وفاقی سیکریٹری صحت اور ڈریپ نے بھارت سے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت کے باعث فارما سوٹیکل کمپنیز نے امریکا سے ‘‘انستھیزیا’’ نہیں منگوائی، لاہور کے اسپتالوں میں انستھیزیا کی قلت کے باعث آپریشن رکے ہوئے ہیں۔

انڈیا

federal government

Anesthetic Gases

Tabool ads will show in this div