فارن فنڈنگ کیس میں حکومت آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی، سعد رفیق

ثابت کرسکتا ہوں کہ عمران خان پر شیطانی طاقتیں اترتی ہیں، وفاقی وزیر

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان پر شیطانی طاقتیں اترتی ہیں۔ یہ میں آپکو ثابت کرسکتا ہوں، فارن فنڈنگ کیس میں حکومت آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بلوچستان فلڈ ریلیف پر نکلے فوجی جوانوں کی مدد پر نکلے ہوئے ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ اپنے پاکستانیوں کی مدد کی ہے، ملکی دفاع کیساتھ ساتھ ملکی میں قدرتی آفات میں ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، اللہ پاک انکے درجات بلند عطا فرمائے، ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے بڑے اسٹیشنز پر ریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں، عوام جو بھی امدادی سامان ریلوے سینٹرز تک پہنچائیں ہم مقامی حکومت تک پہنچائیں گے، ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے، این کی او از بھی اگر اپنا سامان ریلوے کے زریعے بھیجنا چاہیں تو انکو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور میں نذیر چوہان کی گرفتاری ایسے ہوئی جیسے کسی دہشت گرد کی گرفتاری ہوئی ہو، عدالت جیسے دوسروں کے لیے رات کھڑے ہوئی تھی تو نذیر چوہان کے لیے بھی نکلنا چاہیے، آپ نذیر چوہان واقعے کو لانگ مارچ والے واقع سے نہ جوڑیں، آپ اگر لانگ مارچ میں وفاق پر چڑھائی کررہے ہوں تو ریاست ارام سے نہیں بیٹھ سکتی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ یہ میں آپ کو ثابت کرسکتا ہو کہ عمران خان پر شیطانی طاقتیں اترتی ہیں، جس کے اپنے دماغ میں گند ہو وہ دوسروں کے ساتھ وہی کرتا ہے، انہیں موقع ملا انہوں نے آئین توڑا، اسپیکر اور صدر سمیت انہوں نے آئین توڑا عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے چار سال کی پاکستان میں انکی حکمرانی تھی، معیشت کو اپ وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر گے، چار سالوں میں اپ کی حکومت نے دُگنا قرض لیا، آپ کے گناہ ہمارے سر پڑھ گئے کیونکہ ہم نے آپ کو آئینی طریقے سے ہٹایا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں حکومت آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی، وہ بھارتی امریکن اور امارات کے شہری آپ کو کیوں پیسہ دیا کرتے تھے، آپ لوگوں کو گندی زبان سے گالیاں دیا کرتے تھے، غیر ملکی شہری اور کمپنیاں اپ کو کیوں پیسے بھیجوا رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرجیکٹ عمران کا پہلا ہدف سی پیک منصوبہ تھا، اور انہوں نے آتے ہی اس کو رول بیک کردیا۔

IMRAN KHAN

khawaja saad rafiq

Foreign Funding Case

Tabool ads will show in this div