کراچی میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سندھ میں 4 اگست سے بارش کا نیا سسٹم داخل ہوگا، محکمہ موسمیات
Aug 02, 2022

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مشرقی سندھ میں 4 اگست کی رات معتدل بارش کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد 5 سے 9 اگست کے دوران تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے.

میٹر آفس کا کہنا ہے کہ اس دوران گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 سے 9 اگست تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

KARACHI RAIN

Monsoon Rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div