جتنی جلد ممکن ہو عمران خان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، نواز شریف

پاکستان کی سب سے بڑی چوری اور ڈاکا شواہد کے ساتھ ثابت ہوگیا، قائد مسلم لیگ ن

مسلم ليگ ن کے قائد مياں نواز شريف نے حکومت اور تمام اتحادي جماعتوں سے مطالبہ کيا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی چوری سامنے آنے کے بعد اِس فتنے کو ہميشہ ہميشہ کيلئے ختم کرنے ميں اپنا کردار ادا کريں،عمران خان خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان آیا تھا، یہ پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، جتنی جلد ممکن ہو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

لندن ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزيراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شريف نے کہا کہ ثابت ہوگيا کہ عمران خان خارجی ايجنڈے پر کام کررہا تھا، اُس نے ملکی سياست، معيشت اور معاشرے کو تباہ کرکے رکھ ديا، تاريخ کی سب سے بڑی چوری مکمل شواہد اور حقائق کے ساتھ ثابت ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے انتہائی سخت ردعمل میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی، اس کیس کی تفتیش اور کارروائی 8 سال تک ہوتی رہی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 8 سالہ جدوجہد اور تفتیش کے بعد یہ رپورٹ قوم کے سامنے آئی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اس شخص کا فتنہ اور شر پاکستان کی تباہی بنے گا، جس طرح پاکستان کے باہر سے لوگوں اور غیر ملکیوں سے پیسہ لیا، اس سے غیر ملکی ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو دیانتدار اور ایماندار ہونے کا درس دینے والے عمران خان کا آج سب سے بڑا ڈاکہ، چوری اور منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی، وہ کہتا تھا کہ تھوڑی سی منی لانڈرنگ کرلی تو کیا ہوگیا، اسے پتہ تھا کہ بڑی منی لانڈرنگ کر رکھی ہے، اسی لئے بار بار چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا تھا، آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اِس فتنے کے خاتمے کيلئے حکومت اور تمام جماعتوں سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کريں، فتنہ بازی اور شر انگیزی کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں، قانون و آئین کے خلاف جو بھی ایکشن بنتا ہے وہ فوراً لیں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملکی سياست، معيشت اور معاشرے کو تباہ کرديا، عمران خان خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان آیا تھا، یہ پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، جتنی جلد اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بہتر ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈٓر نے بھی عمران خان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا کہتے ہیں کہ پاکستان کو اِس حال تک پہنچانے والوں سے حساب لینا ہوگا، جو بھی اس میں ملوث ہے، اُن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

Nawaz Sharif

IMRAN KHAN

Foreign Funding Case

PTI FOREIGN FUNDING CASE

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div