امریکہ میں سعودی فیشن کی نمائش جاری

نمائش 26 جولائی سے7 اگست 2022 تک نیویارک میں جاری رہے گی

امریکی شہر نیویارک میں ‘سعودی 100 برانڈز’ کے نام سے نمائش جاری ہے جس میں 100 سعودی ڈیزائنرز کے کاموں کی نمائش کی گئی ہے۔

سعودی 100 برانڈ فیشن نمائش 26 جولائی سے7 اگست 2022 تک نیویارک میں آئرن 23 کے مقام پر جاری رہے گی، نمائش میں مختلف قسم کے زیورات، خواتین کے ہینڈ بیگز کے ساتھ عرب ثقافت سے متاثر دلہن کے لباس بھی رکھے گئے ہیں۔

سعودی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام اس نمائش کی میزبانی سعودی فیشن کمیشن نے کی ہے اور اس کی انفرادیت اور ثقافتی مطابقت کی بنیاد پر ڈیزائنرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے شرکاء میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والی امریکی فیشن ڈیزائنر کیرولینا ہریرا اور لبنان کی فیشن ڈیزائنر ریم اقرا بھی شامل تھیں۔

سعودی 100 برانڈ کے نام سے اس نمائش کا اہتمام بین الاقوامی طور پر کیا گیا ہے جس میں 100 سعودی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات اور دیگر لوازمات کی کلیکشن رکھی گئی ہے۔

fashion

SAUDIA ARABIA

Tabool ads will show in this div