خیبر پختونخوا حکومت کا کمرشل کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ

صوبائی اسمبلی نے تجارتی تنازعات بل 2022ء کی منظور دیدی

خیبر پختونخوا حکومت نے تجارتی تنازعات کے حل کے لئے کمرشل کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے کمرشل کورٹ کے قیام کےلیے تجارتی تنازعات بل 2022 کی منظوری دے دی ہے۔ تجارتی کورٹ کے قیام کا مقصد، سول کورٹ پر کیسز کا بوجھ کم کرنا ہے۔

بل کے مطابق تاجروں میں 3 لاکھ یا اس سے زیادہ کا تنازع اب تجارتی عدالت حل کرے گی۔ تجارتی تنازعات کے کیسز کا ایک یا دو پیشی میں حل نکالا جائے گا۔

بل کے تحت تمام جاری تجارتی یامالی تنازعات فوری طور پر کمرشل کورٹ منتقل کیے جائیں گے جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل چیئرمین اور ایک قانونی ماہر کے ساتھ 5 ارکان پرمشتمل ہو گا۔

دوسرے جانب اجلاس میں بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی اور شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

KP Assembly

Commercial Court

Tabool ads will show in this div