چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں 62 ون ایف کے تحت کارروائی کا مطالبہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے عمران خان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم حاصل کی گئیں تمام مراعات واپس لی جائیں۔

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ سے متعلق 8 سال پرانے کیس کا فیصلہ جون میں محفوظ کیا تھا، جو آج سنادیا گیا۔ ای سی پی نے پاکستان تحریک انصاف کی بیرون ملک سے لی گئی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیتے ہوئے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

ای سی پی کے فیصلے کے تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست امن ترقی چیئرمین کے محمد فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

مزید جانیے: تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز حاصل کئے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر عمران خان کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے، ان سے بطور رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم حاصل کی گئیں تمام مراعات واپس لی جائیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہی فیصل واؤڈا کے کیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا جبکہ انہیں تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے عمران خان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے بھی ہٹانے کی استدعا کی ہے۔

IMRAN KHAN

Foreign Funding Case

PTI FOREIGN FUNDING CASE

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div