عمران خان سازش کا الزام لگاکر خود اسرائیل اور بھارت سے مال پکڑتا ہے،وزیردفاع
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے اوپر امریکی سازش کا الزام لگا کر خود اسرائیل اور بھارت سے مال پکڑتا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 3،4 سال کی بربادی کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کا اصل چہرہ دکھایا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صبح سے قوالی کر رہے ہیں، ٹی ٹی اور مقصود چپڑاسی کے نعرے لگاتے تھے، اگر فنانشل ٹائمز جھوٹا ہے تو عمران خان اس کیخلاف کیس کرے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اداروں سے ہاتھ جوڑ کر کہوں گا اس وطن کی مشکلات کا سوچیں، انصاف قائم ہوگا تو میرا ایمان ہے کہ وطن خوشحالی کی راہ پر چلے گا۔
اس سے قبل اجلاس میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس میں ہیلی کاپٹرحادثے کے شہدا کیلیے فاتحہ خوانی ودعا کی گئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے استحکام کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے، ہماری افواج نے قوم کی خاطرقربانیاں دی ہیں، قوم سانحے پر افسردہ ہے،شہداء کی مغفرت کیلئے دعا گو ہوں۔