پاکستانی فنکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر پر افسردہ

شہید ہو جانے والے افسران اور جوانوں کے لئے دعا
Aug 02, 2022

فیصل قریشی ، عائشہ خان ، دنانیر اور بلال قریشی کا اظہار افسوس

پوری قوم کی طرح پاکستانی فنکار بھی بلوچستان کے مقام لسبیلہ میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں موجود افسران اور عملے کی باحفاظت واپسی کے لئے دعا گو تھے ۔ ہیلی کاپٹر کے ملبہ مل جانے کی خبر اور اس میں سوار تمام افسران اور جوانوں کی شہادت کی اطلاع پرشوبز کے ستارے بھی افسردہ ہیں

پاکستان کے مقبول اداکار فیصل قریشی نے حادثے میں شہید ہو جانے والے افسران اور جوانوں کی تصاویر شیئر کیں

فیصل نے اپنے انسٹا اکاونٹ میں بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹیوٹ کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا

ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے بھی ہیلی کاپٹر میں موجود افسران اور سپاہیوں کی حفاظت سے ہونے کی دعا کی

ٹی وی ایکٹریس عائشہ خان نے بھی لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کے حٖفاظت کے لئے دعا کی

سوشل میڈیا انفلوئینسر دنانیر نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹیوٹ کے اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے انا للہ وانا الیہ راجعون لکھا

اداکار بلال قریشی نے بھی شہید ہوجانے والوں کے لئے دعا کی

اداکار فیروز خان نے بھی جب ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا ، اس میں موجود تمام چھ جوانوں اور آفسیرز کی باحفاظت واپسی کی دعا کی

شوبز

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div