وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ٹانک تیسری بار ملتوی

سیلاب زدہ علاقے پائی کا دورہ کرنا تھا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ٹانک تیسری بار ملتوی کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شریف نے آج ٹانک کے سیلاب زدہ گاؤں کا دورہ کرنا تھا۔ اس سلسلے کے تحت وزیراعظم نے آج دن 12 بجے پائی پہنچنا تھا۔ وزیراعظم کوسرکل کنڈیان کے سیلاب زدہ علاقہ پائی کا دورہ کرنا تھا اورسیلاب زدگان سے بھی ملنا تھا ۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے دورے کے ملتوی ہونے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

اس سے قبل پائی میں وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے لیے پیلی پیڈ سمیت دورے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے۔

اپنے دورے میں وزیراعظم کی جانب سےسیلاب زدگان کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی متوقع تھا۔ وزیراعظم کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ،سول و عسکری حکام پائی پہنچ چکے تھے۔

Tabool ads will show in this div