سگنل جیمرز ایئرکرافٹ فریکونسی کیلئے خطرناک قرار

کوالٹی آف سروسزمیں جیمرزاورغیرقانونی بوسٹرز رکاوٹ

پاکستان کے مختلف مقامات پرنصب سگنل جیمرز ایئرکرافٹ فریکونسی کیلئےخطرناک قرار دے دئیے گئے۔

اسلام آباد میں رانا مقبول کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔

فریکونسی ایلوکیشن بورڈ حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ملک میں مختلف مقامات پرنصب سگنل جیمرز ایئرکرافٹ فریکونسی کیلئےخطرناک ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ دنوں جیمرز کے باعث ائیرکرافٹ فریکونسی متاثرہوئی، ٹریس کرنے پرمعلوم ہوا تھا کہجیمر وزیراعظم ہاؤس میں لگا ہواہےجس کوٹھیک کردیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں کوالٹی آف سروسزمیں جیمرزاورغیرقانونی بوسٹرز رکاوٹ ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں لگے جیمرز کی تفصیلات مانگ لیں۔ ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ موبائل فون ٹاورز انسانی صحت کیلئے خطرناک ہیں، دنیا میں ایک ٹاور پر رومنگ کی پالیسی اپنائی جاچکی ہے تاہم پاکستان میں ہر کمپنی کا الگ ٹاور کیوں لگا ہواہے۔

قائمہ کمیٹی نے پی ٹی اے سے ٹاورز کی تفصیلات مانگ لیں۔ فریکونسی ایلوکیشن بورڈ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سیٹلائٹ فون کی مانیٹرنگ کرتےہیں، جن سیٹلائٹ فونز کے گیٹ ویزپاکستان سے باہرہیں ان کی مانیٹرنگ مشکل ہے، زیادہ تر سیٹلائٹ فونز کےگیٹ ویز پاکستان سے باہر ہی ہیں۔

mobile jammers

Tabool ads will show in this div