‘عمران خان کا سیاست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں’

عمران خان سیاست میں رہنے کا جواز بنائیں گے تو قانون ایسا کرنے نہیں دے گا، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کا سیاست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 8 سال کے طویل عرصے بعد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا، کیس میں تحریک انصاف کے 9 وکیل بدلے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےعمران خان کی بیان حلفی کو مس ڈیکلیئریشن کہا، فیصلہ صادر ہوگیا کہ عمران خان کی منی ٹریل قانون کے خلاف ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست دوسری جماعتوں کو جھوٹا اور چور کہنے پر ہے لیکن ان کا تو اپنا پرچہ ہی آؤٹ ہوگیا۔عمران خان پاکستان کے دشمن ممالک سے بھی فنڈ اکٹھے کرتے رہے، انہوں نے اداروں کو اپنا جرم چھپانے کیلئے استعمال کیا، اس شخص نے غیر ملکی ذرائع سے خیرات اور مریضوں کے نام پر پیسے اکٹھے کیے اور اسے اپنے سیاسی مقاصد اور ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان کا سیاست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، جواز بنائیں گے بھی تو پاکستان کا قانون ایسا کرنے نہیں دے گا، وفاقی حکومت کے پاس جب یہ معاملہ آئے گا تو قانون اپنا راستہ لے گا، آنے والے دنوں میں قانون کے مطابق معاملات آگے بڑھائے جائیں گے، اس ضمن میں جو بھی فیصلے ہوں گے ان کے بارے میں بریفنگ وفاقی کابینہ کو دی جائے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔

FOREIGN FUNDING

Foreign Funding Case

PTI FOREIGN FUNDING CASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div