پاکستان میں TIKTOK کا کریٹر پورٹل متعارف

کریٹرز کو ویڈیوز بنانے سے متعلق مفید مععلومات دستیاب ہوں گی

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کیلئے CREATOR PORTAL متعارف کرادیا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ TIKTOK نے پاکستان میں CONTENT CREATORS کے لیے پورٹل https://www.tiktok.com/@tiktokcreatorspakistan متعارف کرادیا ہے جہاں صارفین کے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام مواد ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔

اس پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریئٹرز کو TIKTOK پر اپنی ویڈیوز کو بہتر بنانے اور ان پر زیادہ سے زیادہ Views حاصل کرنے سے متعلق رہنمائی اور تجاویز فراہم کرتا ہے۔

اس ضمن میں ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر سے نہ صرف پلیٹ فارم پر Content کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جا سکے گا کہ ٹک ٹاک ایک محفوظ مقام ہے جہاں صارفین خوشیاں تقسیم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آج کے دور میں اگرچہ Creator بننے کے لیے محض چند بٹن دبانے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایک کریئٹر کی حیثیت سے ترقی کی منازل طے کرنے میں وقت، لگن اور تعلیم بے حد ضروری ہے۔

ٹک ٹاک نے مزید کہا ہے کہ ایسی ہی تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں Tiktok Creator Portal کو متعارف کرایا جو تخلیقی ذہنوں کے لیے تعلیمی ویڈیوز کا ایک آن لائن مرکز ہے اورٹک ٹاک پر سفر کا آغاز کرنے، ناظرین سے منسلک ہونے اور اپنے مواد کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بنیادی باتیں سکھاتا ہے۔

TIKTOK

CREATOR PORTAL

SOCIAL MEDIA APP

Tabool ads will show in this div