ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے، وزیر اعظم

قوم کو عمران خان کی اس سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے۔

وزیر اعظم نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران احمد نیازی پر آئین کی خلاف ورزی، جھوٹے حلف نامے جمع کرانے اور غیر ملکی رقم قبول کرنے کے الزامات ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان ایک مصدقہ جھوٹا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو عمران خان کی اس سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے جو وہ غیر ملکیوں کی مدد سے کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 16 بے نامی اکاؤنٹس نکلے ہیں۔

FOREIGN FUNDING

Foreign Funding Case

PTI FOREIGN FUNDING CASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div