عمران خان پارٹی چیئرمین کےعہدے سے فوری استعفیٰ دیں،مریم اورنگزیب

چور،جھوٹا اور فارن فنڈنگ منی لانڈرر آخرکار 8 سال بعد پکڑا گیا

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چور،جھوٹا اور فارن فنڈنگ منی لانڈرر آخرکار 8 سال بعد پکڑا گیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان صادق اورامین نہیں رہے،پارٹی چیئرمین کےعہدے سےفوری استعفیٰ دیں کیوں کہ وہ عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعت نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعملدرآمد کرے گی۔پاکستان کے خلاف عمران خان غیر ملکی سازشی منصوبہ تھا اور ہے اور اب الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے کہ عمران خان جھوٹے اورجعل ساز ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نےاسرائیل،بھارت، امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی اور عمران خان نےغیر قانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے جعلی اورجھوٹے بیان حلفی جمع کرائے،عالمی فراڈیوں سے خیرات کے نام پر رقم بٹورکر جعلسازی کی۔

وفاقی وزیرنے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کراپنے 4 ملازمین طاہراقبال، محمد نعمان افضل ، محمد ارشد اورمحمد رفیق کے نام پر پیسےمنگوائے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ چوروں اور منی لانڈرز نے 9 وکیل بدلے،الیکشن کمیشن سے بھاگے اور 9 دفعہ کیس کو روکنے کی پیٹیشن کیں اور اِس چوری کی وجہ سے عمران خان نے الیکشن کمیشن پر حملے کئے۔

Foreign Funding Case

Tabool ads will show in this div