تھوڑی سی منی لانڈرنگ، بہت سارا ہینڈسم میرا کپتان
الیکشن کمیشن کے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف فیصلے کے بعد انٹرنیٹ پلیٹ فارمز محاذ جنگ بن گئے، کوئی فیصلے کے دفاع میں تو کوئی مخالفت میں تبصرے کررہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ سے متعلق 8 سال پرانے کیس کا فیصلہ جون میں محفوظ کیا تھا، جو آج سنادیا گیا۔ ای سی پی نے پاکستان تحریک انصاف کی بیرون ملک سے لی گئی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیتے ہوئے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سے سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہے۔ کپتان کا ساتھ دیتے ٹائیگرز بھی اس فیصلے کے حق میں تبصرہ کرنے والوں کے سامنے آگئے۔ ٹوئٹر پر بھی فارن فنڈنگ کیس، سرٹیفائیڈ فارن ایجنٹ، تھوڑی سی منی لانڈرنگ سمیت دیگر ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اپنی رائے کا کھل کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ خان صاحب چاہتے تو ڈھائی 3 کروڑ کی شرٹ بھی بیچ سکتے تھے۔
ایک صارف نے نوے کی دہائی کا مقبول ترین گانا ‘مسٹر فراڈیئے’ شئیر کردیا۔
ٹوئٹڑ پر ایک صارف نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ای سی پی نے نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ جناح خیرات اور زکوٰۃ نہیں کھاتے تھے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران ہاشمی جنت فلم سے، تھوڑی سی منی لانڈرنگ بہت سارا ہینڈسم میرا کپتان۔
ایک صارف نے دو تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک طرف سپر پاور امریکا ہے جبکہ عمران خان کی تصویر کے نیچے لکھا سپر پاور اللہ۔
ماڈل ایان علی نے بھی اپنی سزا کے متعلق اسی ہیش ٹیگ کو استعمال کیا۔
ایک صارف نے لکھا
اچھا لوٹا، برا لوٹا
گڈ نیوٹرل، بیڈ نیوٹرل
بری منی لانڈرنگ، اچھی منی لانڈرنگ